ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 15اگست کو قومی گیت نہیں گانے والے مدارس کے خلاف ہوگی کارروائی، یوپی حکومت نے منگوائے ویڈیوز

15اگست کو قومی گیت نہیں گانے والے مدارس کے خلاف ہوگی کارروائی، یوپی حکومت نے منگوائے ویڈیوز

Sat, 19 Aug 2017 12:43:15    S.O. News Service

لکھنؤ،18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوم آزادی کے موقع پر یوگی حکومت نے ریاست کے تمام مدارس میں قومی گیت گائے جانے کا حکم دیا تھا۔اسی وقت حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی ویڈیو بنائی جائے گی،اب اس حکومت نے 15اگست تک تمام مدارس کی ویڈیوز بھیجی ہے۔وہ مدارس جنہوں نے اس حکم کی پیروی نہیں کی ہے ان پر کارروائی کی جائے گی، ان ویڈیو کی اب جانچ کی جائیں گی۔

اتر پردیش کے زیادہ تر مدارس میں 15اگست کو پرچم لہرایا گیا اور قومی گیت گایاگیا تھا لیکن اسی دن خبر ملی کہ کچھ مدرسوں میں قومی گیت نہیں ہوا ہے،اب ریاستی حکومت اس طرح کے مدرسے کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔اپوزیشن یوگی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہے۔ وہیں یوپی حکومت کا خیال ہے کہ وہ مدارس میں پڑھنے والے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ایسا کر رہی ہے۔

جمعہ کے روز ہر ایک کو 20ہزار مدرسے کی نگرانی کے لئے آن لائن بنایا جا رہا ہے، یوپی میں تقریبا بیس ہزار مدرسے ہیں،اس میں کوئی بھی ریکارڈ نہیں پڑتا ہے۔اسی کے سبب یوپی حکومت ریاست کے تمام مدرسوں کو آن لائن بھی کرنے جا رہی ہے تاکہ ریاست کے قریب 20ہزار مدارس کا صحیح ریکارڈ ریاستی حکومت کے پاس موجود رہے۔غور طلب ہے کہ اس یوم آزادی سے ریاست کے مدرسہ تعلیم کونسل نے صوبہ کے تمام مدارس میں یوم آزادی پر قومی کے ساتھ ترنگا پرچم لہرانے کی ہدایت دی تھی۔ساتھ ہی ضلع اقلیتی افسران کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ان پروگراموں کی فوٹو گرافی اور ویڈیوگرافی کرائے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کن مدارس نے حکم پر عمل نہیں کیا۔


Share: